Select Language

اللہ اور خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ و سلم سے ملاقات

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمّد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میرے تمام خواب ایسے واضح ہوتے ہیں جیسے وہ حقیقی زندگی میں ہو رہے ہوں۔ لیکن جب میں بیدار ہوتا ہوں تو میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ یہ صرف ایک خوبصورت خواب تھا، جب بھی میں اللہ اور خاتم النبیین محمد ﷺ کو خواب میں دیکھتا ہوں، تو میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش میں ہر وقت اس طرح کے خواب دیکھ سکوں۔ میں نے جن رنگوں کو خوابوں میں دیکھا ہے وہ میں نے حقیقی زندگی میں کبھی نہیں دیکھے، میں انکو 10 میں سے 10 نمبر دوں گا۔ شیطان کبھی بھی اللہ کی شان و شوکت کی تقلید نہیں کرسکتا اور نہ ہی خاتم النبیین محمد ﷺ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

اللہ تعالٰی ایک ہے جو اکثر میرے خوابوں میں ظاہر ہوتا ہے، میں نے کبھی بھی الله ﷻ کو اپنے خوابوں میں اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔ مجھے صرف یہ محسوس ہوتا ہے کہ الله ﷻ عرش پر ہے اور میں پردے کے پیچھے سے الله ﷻ کی آواز سُن رہا ہوتا ہوں۔ آواز کبھی کبھی آسمان سے آتی ہے یا مجھے ناقابل یقین نُور دکھائی دیتا، کبھی کبھی اس ناقابل یقین نُور سے ایک شاندار آواز آتی ہے۔ جب بھی میں اللہ ﷻ کے نُور کو دیکھتا ہوں تو میری آنکھیں جم جاتی ہیں، اس منظر کا بیان کرنا میرے لئے محال ہے۔ میرا یہ کہنا نہیں کہ یہ نُور الله ﷻ ہے۔ الله ﷻ ہر چیز سے بالاتر ہے کہ اسے نُور کے طور پر درجہ بند نہیں کیا جاسکتا، اور وہ نور کا خالق ہے۔ الله ﷻ کی آواز بھی بہت ہی ناقابل یقین ہے، اس میں اتنی رحمت اور پاکیزگی ہے جو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ میرے خوابوں میں الله ﷻ کی آواز کسی انسان سے کہیں زیادہ بُلند ہوتی ہے، اس آواز میں بات کرتے ہوئے سانس پھولنے جیسی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔

ہر خواب میں مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ الله ﷻ میرے دماغ کے اگلے حصے اور میری شہہ رگ سے زیادہ قریب ہے۔ الله ﷻ نے کبھی مجھ سے اونچی آواز میں بات نہیں کی، اور نہ ہی کبھی غصّے میں اور نہ ہی مجھ سے ناراض انداز میں بات کی ہے۔ الله ﷻ ہمیشہ مجھ سے نہایت ہی نرمی اور سکون سے بات کرتا ہے حالانکہ میں روزانہ ان گنت گناہ کرتا ہوں۔

الله ﷻ اور خاتم النبیین محمد ﷺ نے مجھے کبھی بھی ان کی تعلیمات پر عمل کرنے پر مجبور نہیں کیا اسی لئے میں، الله ﷻ اور خاتم النبیین محمد ﷺ کو ہر چیز سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔ الله ﷻ اور خاتم النبیین محمد ﷺ مجھ سے اردو زبان میں بات کرتے ہیں، یہ میری بنیادی زبان ہے۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورخاتم النبیین محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور یہ کہ میں صرف خاتم النبیین محمدﷺ کا اُمتی ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post