Select Language

میں فرانس میں بنائے گئےگستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتا ہوں

میں انتہائی دکھ اور کرب کے ساتھ یہ بات بیان کر رہا ہوں کہ اب عالم کفر اس قدر با ہمت ہو چکا ہے کہ ناموس رسالت پر پے در پے حملے کیے جا رہے ہیں اور مسلمان بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ کفار کی اس قسم کی بزدلانہ حرکات مسلمانوں کے لیے کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ تمام مسلمان اور بالخصوس بندۂِ ناچیز، فرانس میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالم کفر کو خبردار کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب اللہ کی زمین پر اللہ کی مدد سے اللہ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ اور خاتم الانبیاٗ و رسل حضرت محمد ﷺ کے گستاخوں اور اللہ کے دشمنوں کے لیے زمین تنگ ہو کر رہ جائے گی۔

مجھے میرے خوابوں میں دکھا دیا گیا ہے کہ پاکستان سے فوجیں نکل کر مشرق وسطٰی کے کھوئے ہوئے علاقے واپس لیں گی اور اللہ کی مدد و نصرت سے اہل کفر کو شکستِ فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واللہ المستعان علی ما تصفون!

محمد قاسم / لاہور، پاکستان

Next Post Previous Post