Select Language

میں ایک عام مسلمان ہوں، مجھے امام مہدی قرار دینے سے گریز کریں

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

جب میں نے اپنے خوابوں کو شیئر کرنا شروع کیا تو میں نے صرف ﷲ تعالی ہی پر اپنا ایمان اور بھروسہ رکھا۔ مجھے یقین تھا کہ صرف ﷲ ہی میری مدد کر سکتا ہے اور صرف وہی میرے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔ میں نے اپنے خوابوں کو شیئر کرنے سے پہلے کبھی مہدی کے بارے میں کوئی حدیث سُنی یا پڑهی نہیں تھی اور پھر لوگوں نے مجھے بتایا کہ تمہارے خواب مہدی کے جیسے ہیں۔

میں مہدی (علیہ السلام) کا احترام کرتا ہوں مگر (میں سمجھتا ہوں کہ) میرے خواب ان سے تعلق نہیں رکھتے۔ ان کو کبھی میرے خوابوں میں نہیں دکھایا گیا۔ میں صرف اپنے خوابوں کو شیئر کر رہا ہوں جیسے کہ مجھے حکم ہوا ہے ﷲ اور اس کے رسول خاتم النبیین نبی مکرم ﷺ کی جانب سے۔ مجھے کبھی نہیں دکھایا گیا کہ مہدی کون ہیں۔ اور میں مہدی نہیں ہوں اور نہ ہی میں مہدی ہونا چاہتا ہوں کیوں کہ ﷲ تعالی اور خاتم النبیین محمد ﷺ جو میرے ساتھ ہیں۔ مجھے کامیاب ہونے کے لیے اور کچھ نہیں چاہیے۔

میں بس کسی بھی عام شخص جیسا ہوں (ایک عام انسان ہوں) اور مجھے اُمید اور بھروسہ صرف ﷲ تعالی سے ہے۔ ﷲ تعالی کی رحمت اور مدد صرف مہدی ہی کے لیے مختص نہیں ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔

میں ہمیشہ انکار کرتا رہا ہوں اس بات کا کہ میں مہدی ہوں۔ اور میں واقعی (مہدی) نہیں ہونا چاہتا۔

مہدی میرے خوابوں کو حقیقت میں نہیں بدل سکتے۔ صرف ﷲ تعالی (کی پاک ذات ہے جو ایسا کر سکتی ہے)۔ مجھے صرف ﷲ تعالی سے اُمید اور اس پر ایمان ہے۔ ﷲ تعالی کی مدد اور رحمت(اس کی) تمام مخلوق کے لیے ہے، نہ کہ صرف مہدی کے لیے۔ میں سو فیصد ایک ساده شخص ہوں اور اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

میں صرف اپنے خوابوں کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہوں، بس اور کچھ نہیں۔

میں کوئی اور دعویٰ نہ ہی کر رہا ہوں اور نہ کبھی کروں گا۔

مجھے اُمید ہے کہ اب سب واضح ہو گیا ہوگا۔

Next Post Previous Post