Select Language

پاکستان ،اللہ اور محمد ﷺ کی بشارتوں کی سرزمین

مجھے خوابوں میں دکھایا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان خاتم النبیین حضرت محمدکی خاص دعا کے نتیجے میں بنایا تھا۔

پاکستان اسلام کا آخری قلع ہے۔

اللہ نے مجھ سے ایک خواب میں وعدہ کیا کہ اللہ پاکستان کا دفاع بھی کرے گا، اور پاکستان کی حفاظت بھی کرے گا۔

یہ خواب میں نے 2006 میں دیکھا۔
اس خواب میں میں اللہ سے پوچھتا ہوں کہ 'اے اللّٰہ! تو نے پاکستان کو کیوں بنایا؟ ہر برائی پاکستان میں ہے، نہ امن ہے، نہ خوش حالی ہے۔ ہر طرف ظلم اور نا انصافی ہے۔'
تو اللہ نے مجھ سے کہا کہ:
'قاسم! آج سے چودہ سو سال پہلے جب خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تھے تو وہ مجھ سے اکثر دعا کیا کرتے تھے کہ
اے اللہ قریب قیامت کے، ایک ایسا ملک بنا جس کا نام لاالہ اللہ ہو۔ اور جب میرا اسلام پوری دنیا میں مغلوب ہو چکا ہو تو اس ملک سے میرا سچا اسلام پھر سے پوری دنیا میں پھیلا۔
قاسم! میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا قبول کرلی اور میں نے پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور قاسم میں پاکستان کا دفاع بھی کروں گا اور پاکستان کی حفاظت کروں گا۔'