Select Language

ایران کا امریکا سے انتقام

3/01/2020

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایرانی جنرل کے قتل کے بعد ایرانی حکومت بہت غصّے میں ہوتی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مشرق وسطٰی کے بڑے رہنما بشمول ایران سب کہہ رہے ہوتے ہیں کہ وہ اس بار انتقام لیں گے۔ میں نے جو چہرے اپنے خوابوں میں دیکھے ہیں وہ مشرق وسطٰی کے عظیم قائدین کے چہروں سے ملتے ہیں۔

پھر میں نے دیکھا کہ 2 امریکی لڑاکا طیارے آسمان میں اُڑ رہے ہوتے ہیں اور تربیت حاصل کررہے ہوتے ہیں۔ اچانک 4 لڑاکا طیارے دوسری جانب سے فضا میں آتے ہیں اور ان امریکی لڑاکا طیاروں کو گھیرے میں لے لیتے ہیں اور ان میں سے ایک کو فوری تباہ کردیتے ہیں۔ میں بہت قریب سے یہ سب دیکھ رہا ہوتا ہوں۔ میں کہتا ہوں کہ "انہوں نے امریکہ کا لڑاکا طیارہ تباہ کردیا ہے اور یہ ٹھیک نہیں ہوا۔ امریکہ جیسے طاقتور مُلک کے ساتھ بغیر کسی حکمت عملی کے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔" یہ دیکھ کر زمین پر موجود مسلمان بہت خوش ہوتے ہیں۔ پھر وہ امریکہ کا دوسرا لڑاکا طیارہ بھی مار گراتے ہیں اور اس پر بھی لوگ بہت خوش ہوتے ہیں۔ پائلٹ بھی خوش ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "ہم نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔" لیکن دوسری طرف دنیا بھر کے دوسرے مسلمان خوفزدہ میں ہوتے ہیں کہ "یہ کیسے ہوا! اب امریکہ ان سے انتقام لے گا اور یہ کوئی معمولی بات نہیں۔"

پھر میں اپنے آپ کو مشرق وسطٰی میں پاتا ہوں، میں وہاں کا جائزہ لے رہا ہوتا ہوں اور لوگوں کے گھروں کو دیکھ رہا ہوتا ہوں اور کہتا ہوں کہ "ابھی تو سب کچھ ٹھیک ہے لیکن جب امریکہ ان پر حملہ کرے گا تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ لوگ یہاں سے بھاگ جائیں گے اور خوف و ہراس پھیل جائے گا۔" اس خطرے کے باعث میں یہاں سے جانے کا فیصلہ کرتا ہوں اور خواب یہاں ختم ہوتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post