Select Language

بنجر زمین اور رحمت الہی

10-12-2018

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمّد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک بڑے میدان کی طرف جارہا ہوتا ہوں جہاں زمین بنجر ہوتی ہے اور کچھ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ’’آپ کہاں جارہے ہیں؟" میں ان سے کہتا ہوں کہ ‘‘میں اس بڑے میدان میں جارہا ہوں" اور ان میں سے کچھ لوگ بھی اس سرزمین کو دیکھنے کے لئے میرے ساتھ آتے ہیں۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ "ایک دن اللہ کے رحم و کرم سے یہ سرزمین اناج اور پھل پیدا کرے گی اور ان لوگوں میں سے کچھ مجھ پر یقین کریں گے۔" پھر میں وہاں انتظار کرتا ہوں لیکن کچھ نہیں ہوتا ہے اور وہ زمین صرف بنجر ہی رہتی ہے۔ تب میں مایوسی سے اپنے آپ کو کہتا ہوں کہ یہ سرزمین کبھی بھی کچھ پیدا کرنے والی نہیں ہے اور میں منہ موڑ لیتا ہوں۔

پھر اللہ آسمان سے فرماتا ہے کہ "جب میں کسی کام کا ارادہ کرتا ہوں تو یہ ضرور ہوتا ہے" اور پھر آسمان میں بادل نمودار ہوتے ہیں اور کچھ ہوتا ہے اوربارش ہونے لگتی ہے۔ اللہ کی رحمت سے اس بنجر زمین میں چھوٹے چھوٹے پودے اُگتے ہیں جو اس تازہ فصل سے ملتے جلتے ہیں جو زمین سے نکلتی ہے۔ وہ پودے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور پھر ایک لہر آتی ہے اور وہ پودے بڑے ہوجاتے ہیں۔ جب یہ ہوتا ہے تو وہ لوگ جو وہاں کھڑے ہوتے ہیں وہ بھی اپنے سامنے یہ ہوتا ہوا دیکھتے ہیں۔ پھر مزید لہریں آتی ہیں اور وہ پودے اور بھی بڑے ہو جاتے ہیں۔ جب قریبًا چار یا پانچ لہریں آتی ہیں تو وہ پودے بہت بڑے ہو جاتے ہیں اور ان میں دانے اور پھل بھی اُگ آتے ہیں۔ جب یہ ہو رہا ہوتا ہے تو کچھ لوگ جو یہ سب کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ مجھ پر یقین بھی رکھتے ہیں کہ قاسم نے جو بھی کہا ہے وہ سچ ہو رہا ہے۔ پھر ایک اور لہر آتی ہے اور وہ پودے یا فصلیں تیار ہوجاتی ہیں یعنی ان پر پھل ہوتے ہیں اور پھر وہ زمین پر لمبے کھڑے ہوتے ہیں۔ لوگ بہت حیرت زدہ ہو جاتے ہیں کہ واقعی ایسا ہی ہوا جیسا کہ میں نے انہیں بتایا تھا اور بنجر زمین میں اب اناج اور پھل پیدا ہونے لگے ہیں۔ بس جب آخری لہر آتی ہے تب لوگ اپنی کاروں کے دروازے کھول دیتے ہیں اور اپنی کاروں سے باہر نکلنے کی تیاری کرتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اب فصل تیار ہونے والی ہے۔ پھر لوگ اپنی کاروں سے باہر آجاتے ہیں اور وہاں جو کھڑے ہوتے ہیں وہ بھی اس کھیت کی طرف بھاگتے ہیں اور پھل اُتارنا شروع کردیتے ہیں، سبھی بہت خوش ہوجاتے ہیں۔ جب میں یہ سب کچھ دیکھتا ہوں تو میں حیران رہ جاتا ہوں کہ ’’یہ سب کیسے ہوا؟ لیکن اس دوران، وہ پودے زمین پر ہی لیٹے رہتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ فصل کو تیار ہونے سے پہلے ہی لوگوں کو اس کھیت میں داخل ہونے سے روکنے اور اسے نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے ہوں۔ اور پھر آخری لہر کے بعد فصل اور پودے مکمل طور پر تیار ہو جاتے ہیں۔

لوگوں میں وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جنہوں نے ابتداء میں مجھ پر یقین کیا ہوتا ہے لیکن پھر بعد میں انھوں نے اپنا خیال بدل لیا ہوتا ہے مگر وہ بھی پھل توڑنے کے لئے اس میدان کی طرف بھاگ رہے ہوتے ہیں اور انہیں بہت افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنا خیال کیوں تبدیل کیا تھا۔ یہ خواب یہیں ختم ہوجاتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post