Select Language

محمّد قاسم کے خوابوں کا یقین سب سے پہلے عام مسلمان کریں گے

20/09/2015

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہر طرف تاریکی ہے۔ ہمارے پاس سب کچھ ہے مگر اپنی لائٹیں اور بلب جلانے کے لیے بھی روشنی نہیں ہے۔ اور ہر شخص روشنی کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ اللہ ﷻ اپنے فضل سے مجھے روشنی دے دیتا ہے۔ میں علما کرام، مفتیوں اور لیڈروں کے پاس جاتا ہوں اور انھیں بتاتا ہوں کہ میرے پاس روشنی ہے اور میں اِس سے لوگوں کے گھروں کو روشن کر سکتا ہوں۔ لیکن علما کرام، مفتی صاحبان اور لیڈر میری بات کا یقین نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ تم جھوٹ بول رہے ہو۔ یہ لوگ میری اِس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ میرے پاس روشنی ہے مگر وہ اِسکے علاوہ مجھے کچھ نہیں کہتے یعنی نہ وہ مجھے روکتے ہیں اور نہ ہی منع کرتے ہیں کہ میں اِس بات کا کسی اور سے ذکر نہ کروں۔ وہ کہتے ہیں ’’وہ (قاسم)جو کرتا ہے اُسے کرنے دو، وہ صرف اپنا وقت برباد کر رہا ہے، اُس کے پاس روشنی نہیں ہے۔‘‘ لیکن اللہ ﷻ مجھے بتاتا ہے ’’قاسم! پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں تمہارے ساتھ ہوں۔ تمہیں کوئی نہیں روک سکتا، میں تمہاری مدد کروں گا‘‘۔ پھر اللہ ﷻ میری مدد کرتا ہے اور عام مسلمان میری باتوں پہ یقین کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر یہ خبر پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے پھر ہر کوئی مجھ پہ یقین کرتا ہے اور کہتا ہے کہ "قاسم! اللہ ﷻ نے جو روشنی تمہیں دی ہے اس سے ہر چیز کو روشن کردو۔" میں اِس روشنی کو اللہ ﷻ کے فضل سے پوری دنیا میں پھیلاتا ہوں، تو علما کرام کہتے ہیں ’’ کاش! ہم نے اِس پہ اعتبار کیا ہوتا‘‘۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post