Select Language

''خاتم النبیین محمدﷺ کا فرمان'' قاسم! جو تمہارا ساتھ دے گا وہ ایسے ہی ہے جیسے اُس نے میرا ساتھ دیا

09/10/2015

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ ایک خواب میں، میں نے خاتم النبیین محمد ﷺ کو اُمّت مسلمہ کو ایک پیغام دیتے ہوئے دیکھا جسے میں آج شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ اس رات خاتم النبیین محمد ﷺ میرے خواب میں تین بار تشریف لائے۔ جی ہاں! ایک رات مین خاتم النبیین محمد ﷺ تین بار خواب میں تشریف لائے۔ ایک بار میں نے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کو پریشانی کے عالم میں اِدھر اُدھر ٹہلتے دیکھا۔ پھر خاتم النبیین آپ ﷺ نے پُرجوش اندازمیں مجھ سےفرمایا:

"قاسم! میرا یہ پیغام پوری اُمّت تک پہنچا دو کہ’’جو تمھارے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ایسے ہی ہے جیسے وہ میرے ساتھ کھڑا ہے۔ اور جو تمہارا ساتھ دے گا وہ ایسے ہی ہے جیسے وہ میرا ساتھ دے رہا ہے۔ اور وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہو گا۔ "

اور باقی دو خواب بھی ایک جیسے تھے۔

،2015، ستمبر 30 محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ دن کا وقت ہوتا ہے۔ اللہ ﷻ عرش پر ہوتا ہے۔ خاتم النبیین محمد ﷺ اور میں ایک جگہ ہوتے ہیں۔ میں گُم سُم بیٹھا ہوتا ہوں اور خاتم النبیین محمد ﷺ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ’’میرا بیٹا گُم سُم کیوں بیٹھا ہوا ہے؟‘‘ میں خاتم النبیین محمد ﷺ سے کہتا ہوں کہ ’’یہ بہت مشکل کام ہے۔ ابھی تک صرف تھوڑے سے لوگ ہیں جنہوں نے میرا اور میرے خوابوں کا یقین کیا ہے۔ اور کچھ اِس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ دیکھو اِس کے خواب سچے ہوتے بھی ہیں یا نہیں۔ اور اللہ ہی جانتا ہے کہ یہ سچ بھی بول رہا ہے یا نہیں۔ اور باقی سب نے مجھے دیوانہ ہی سمجھا ہے اور یہ کہا کہ اِس کا ساتھ دینا تو گناہ ہے۔" یہ سُن کر خاتم النبیین محمد ﷺ جوش اور تھوڑے سے غصّے میں آگئے اور میری طرف تیزی سے بڑھ کے کہنے لگے:

’قاسم! میرا یہ پیغام میری پوری اُمّت تک پہنچا دو کہ جو تمہارا ساتھ دے گا اور تمھارے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ایسے ہی ہے جیسے وہ میرا ساتھ دے رہا ہے اور میرے ساتھ کھڑا ہے۔ کیونکہ تم جو کچھ کر رہے ہو وہ اللہ ﷻ اور میرے کہنے پہ کر رہے ہو۔ اور اللہ ﷻ اُن لوگوں کو دُگنا اجر دے گا جو تمہارا ساتھ دے رہے ہیں۔ دیکھو جو تمہارا ساتھ دے رہا ہے، اللہ ﷻ خود اُس کا نام سونے کے اوراق پہ سنہری حروف سے لکھتا جا رہا ہے۔ اور میرے بیٹے! اللہ ﷻ نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔"

مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ مجھ پر یقین کرتے ہیں یا نہیں اور میں کسی سے کوئی صلہ نہیں مانگتا۔ خاتم النبیین محمد ﷺ نے مجھے اپنا پیغام پہنچانے کا حکم دیا اور میں صرف خاتم النبیین محمد ﷺ کے حکم پر عمل کر رہا ہوں اور بس۔

جزاک اللہ

Next Post Previous Post