Select Language

میں ایک عام انسان ہوں اور صرف اللہ پاک کی رحمت کا طلب گار ہوں

23-02-2016

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس خواب میں دیکھا کہ اللہ مجھے خواب میں کچھ کام کرنے کا حکم فرماتا ہے اور میں وہ کام کر رہا ہوتا ہوں۔ کچھ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ "آپ اللہ پاک اور اس کے رسول خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کا نام لے کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔" کچھ کہتے ہیں کہ "آپ یہ خواب خود لکھتے ہیں اور لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ امام مہدی ہیں جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میں جھوٹا ہوں۔" آج میں ان بیانات کا جواب دے رہا ہوں کہ "نہ ہی میں نے اللہ اور اس کے رسول خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کا نام لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے اور نہ ہی میں نے یہ خواب خود لکھے ہیں اور نہ ہی میں لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ میں امام مہدی ہوں۔ میں نے کبھی ایسا دعویٰ نہیں کیا کہ میں مسیحا ہوں یہاں تک کہ عالم بھی نہیں ہوں، میں صرف ایک سادہ آدمی ہوں اور میں کسی سے کچھ نہیں چاہتا۔ خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور اللہ پاک کی رحمت ہر ایک کے لئے ہے۔ میں صرف اللہ کا دوست بننا چاہتا ہوں، یہی سچ ہے اور اب یہ واضح ہونا چاہئے۔"

یہ اللہ رب العالمین کے خواب ہیں (جو تمام مخلوق کا مالک ہے)۔ میں نے انہیں بالکل ویسے ہی بیان کرنے کی پوری کوشش کی ہے جیسے میں نے انہیں دیکھا ہے اور صرف اللہ رب العالمین ہی ان خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔ میں صرف اللہ سے ہی مدد طلب کرتا ہوں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔ میں نے کبھی بھی کسی کو ان خوابوں پر یقین کرنے پر مجبور نہیں کیا، ہر ایک کو ان پر یقین کرنے یا نہ کرنے کا حق ہے۔

اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ نے مجھے ان خوابوں کو بیان کرنے کا حکم دیا ہے اور میں یہی کر رہا ہوں۔ اللہ نے مجھے یہ بھی بتایا کہ قاسم! اگر کوئی آپ کو جھوٹا کہتا ہے تو اس سے کہو کہ تم آؤ اور میں بھی آؤں گا اور پھر ہم دونوں جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں گے اور جو بھی اللہ اور خاتم النبیین نبی مکرم محمد ﷺ کا نام لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرے، ہمیشہ جہنم کی آگ میں رہے اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو۔ آمین"

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post