Select Language

اللہ تبارک و تعالی کے منتخب کردہ لوگ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ اس خواب میں، میں کہیں جا رہا ہوتا ہوں اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میری منزل امن کا دور ہے۔ ایک شخص مجھ سے ملتا ہے اور ہم دونوں اسی منزل کی طرف چل پڑتے ہیں حالانکہ وہ غلط راستے پر جارہا ہوتاہے۔ میں اس سے کچھ نہیں کہتا اور نہ ہی اس کو مجبور کرتا ہوں لیکن میں اسے اشارہ کرتا ہوں کہ آپ غلط راستے پرجارہے ہیں۔ وہ وقت پر دیکھ لیتا ہے اور صحیح راستے پر چل پڑتا ہے اور چنگاری کی طرح کام کرنے لگتا ہے۔ وہ چند لوگوں کو جمع کرتا ہے اور ایک موقع پر وہ لوگ مجھ سے ملنے کے منتظر ہوتے ہیں۔ انہیں میرا نام معلوم ہوتا ہے اور یہ بھی کہ میں کہاں جارہا تھا، یہ بات مجھے حیرت میں ڈال دیتی ہے اور اس سوچ میں کہ میں ان سے پہلے کہاں ملا ہوں۔ اللہ تبارک وتعالی مجھے بتاتے ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اپنے تمام بُنیادی خوابوں کو بیان کر چکے ہیں اس لئے وہ آپ کو پہچانتے ہیں۔

وہ بہت اچھے اور نیک لوگ ہوتے ہیں۔ وہ مجھ سے پوچھتے ہیں "قاسم! اپ کہاں جارہے ہیں۔" جب وہ جان جاتے ہیں کہ میں پُر امن سرزمین کی راہ پر گامزن ہوں، ںو وہ میرا تعاقب کرنا شروع کردیتے ہیں اور یہاں تک کہ مجھ سے زیادہ تیز رفتاری سے چلنا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر اللہ ہمیں گاڑیاں عطا کر دیتے ہیں اور ہم تیزی سے آگے بڑھنے لگتے ہیں۔ ایک موقع پر وہ شخص مزید بہت سارے لوگوں کو جمع کرتا ہے اور پھر پوری دنیا ہماری کوششیں دیکھتی ہے۔

یہ خواب یہیں ختم ہو جاتا ہے

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post