Select Language

پاکستان میں سیاسی لوگوں کا انتشار پھیلانا

20/10/2019

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم کہتے ہیں کہ میں اس خواب میں موجودہ حالات دیکھ رہا ہوتا ہوں اور دل میں کہتا ہوں کہ یہ وہی وقت تو نہیں جب کچھ سیاسی لوگ مُلک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تو آرمی چیف ان لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مُلک کے حالات پہلے ہی خراب ہیں۔ آپ لوگ دھرنا کرکے مزید حالات خراب کردیں گے مگر وہ نہیں مانتے۔ میں یہ سب باتیں پہلے خواب میں دیکھ چکا ہوتا ہوں پھر میں کہتا ہوں کہ ابھی تو عمران خان کی حکومت ہے اور وہ تو محبّ وطن بھی ہیں پھر وہ اس انتشار میں کیسے شامل ہوگئے۔

پھر میں دیکھتا ہوں حکومت اور اس کے حامی وزراء ان لوگوں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور ان لوگوں کو روکنے کے لیے دھمکیاں دیتے ہیں۔ پھر میں کہتا ہوں کہ حکومت تو خود ان کو انتشار کی طرف لے کر جا رہی ہے اور عمران خان بھی اس انتشار انگیزی کا حصّہ بن جائیں گے۔ یہ لوگ احتجاج کر کے چلے جائیں گے اور زیادہ نقصان نہیں ہوگا مگر ان کے اس اقدام سے انتشار کا سلسلہ عام لوگوں کے لیے ہمدردی کا باعث بن سکتا ہے اور مزید حالات خراب ہوں گے۔ اس لیے عمران خان کو اس انتشار کو روکنا چاہیے۔ عمران خان وزیر اعظم ہیں اور ان کو سمجھداری سے کام لینا چاہئے۔ اور اس انتشار کو کم کرنا چاہیے نہ کہ اس کو بڑھانا چاہیے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post