Select Language

الله کا عذاب اور پاکستان میں افراتفری

28/12/2018

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم نے یہ خواب 28 دسمبر 2018 کو دیکھا کہ اللہ مسلمانوں کو کچھ سمجھا رہا ہوتا ہے لیکن وہ توجہ نہیں دیتے۔ تو اللہ غصّے میں آجاتا ہے اور الله مجھ سے فرماتا ہے "قاسم!" میرا پیغام لکھو اور ان لوگوں تک پہنچا دو، یہ اس طرف توجہ ہی نہیں دے رہے، میں اب ان لوگوں کو عذاب دے کر رہوں گا۔" اللہ غصّے میں بول رہا ہوتا ہے اور میرے پاس میسج لکھنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔ پھر اللہ غصّے میں بولنا شروع کرتا ہے اورفرماتا ہے "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" اس کے بعد اللہ کچھ بیان کرتا ہے جو مجھے یاد نہیں۔ اللہ غصّے میں ہوتا ہے اور غصّے میں بات کر رہا ہوتا ہے لیکن یہ غصّہ میرے لئے نہیں ہوتا۔ میں لکھتا رہتا ہوں اور پھر کچھ لوگ میرے پاس آتے ہیں، انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ اللہ نے محمّد قاسم کو اپنا پیغام لکھنے کو کہا ہے اور قاسم اسے مسلسل لکھ رہا ہے اور لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔

اللہ کا غصّہ اور غضب برقرار رہتا ہے اور میں اللہ کے خوف کی وجہ سے مزید لکھنے سے ڈر جاتا ہوں۔ میں اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ ’’اللہ کیوں مجھ سے یہ پیغام لکھنے کو کہہ رہا ہے؟ اب میں کیا کرسکتا ہوں کیوں کہ میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔" تب میں ان لوگوں سے کہتا ہوں جو میرے پاس اتے ہیں کہ ''جو کچھ بھی اللہ مجھے بتا رہا ہے وہ میں آپ سے بیان کروں گا اور آپ اسے صرف لکھتے رہیں، اور ان میں سے ایک کہتا "ہاں یہ ٹھیک ہے ہم لکھیں گے۔" اللہ یہ سب دیکھ رہا ہوتا ہے اور جب وہ لوگ تیار ہوجاتے ہیں تو اللہ بولنے لگتا ہے اور میں سُنتا ہوں اور ان لوگوں کو بیان کرتا ہوں تو وہ لکھتے رہتے ہیں، یہ کام بہت اچھا ہوتا ہے۔ اللہ کا غصّہ ان لوگوں کے لئے نہیں ہوتا۔

میں اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ ’’یہ لوگ کافی حوصلہ مند ہیں کہ انہوں نے یہ سب لکھنا شروع کردیا ہے۔" جب اللہ اپنا پیغام مکمل کرلیتا ہے تو پھر ان لوگوں میں سے ایک کہتا ہے کہ "جو پیغام اللہ نے بیان کیا وہ بہت ہی خطرناک اور ڈراؤنا ہے۔ بھارت پاکستان کے کچھ حصّے پر قبضہ کرے گا"، تب میں ان سے کہتا ہوں کہ ’’ ہاں! لیکن جب اللہ ہماری مدد کرے گا تو ہم اس علاقے کو دوبارہ حاصل کرلیں گے۔"

اور کچھ یوں بھی ہوگا کہ زلزلہ آئے گا اور اس کے بعد حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ پھر کم شدّت کا زلزلہ آتا ہے اور ہمیں یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ یہ وہی زلزلہ ہے جس کا ہم انتظار کر رہے تھے اور یہ خبر سامنے آتی ہے کہ وہ لوگ جو دو بڑے صوبوں کو کنٹرول کر رہے تھے، اس زلزلے کے بعد ان کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور ان کی موت ہوگئی ہے۔ میں اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ ’’یہ تو بہت ہلکا زلزلہ تھا لیکن اس نے ان کے مکانات کو منہدم کردیا ہے۔" اس کے بعد حالات مزید خراب ہوجاتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور اس افراتفری کو کس طرح قابو کیا جائے۔ افراتفری ہر جگہ پھیل جاتی ہے اور بلکل اسی طرح ہونے لگتا ہے جس طرح اللہ نے بیان کیا ہوتا ہے اور ہر طرف اندھیرا پھیل جاتا ہے۔ تب میں کوئی لباس پہنتا ہوں اور وہ لباس اندھیرے میں بھی چمکتا ہے یہاں تک کہ لوگ مجھے دور دراز سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post