Select Language

محمّد قاسم کے خواب آرمی چیف تک

2/04/2019

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ٹی وی پر انٹرویو دے رہا ہوتا ہوں اور مجھ سے پاکستان کے حوالے سے سوالات کیے جاتے ہیں۔ مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ "آپ کے خوابوں کی تشہیر کیسے ہوگی؟" میں کہتا ہوں کہ "عمران خان کو اُمید ہوتی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے لیکن وزیراعظم بننے کے بعد ان کی جماعت میں گروہ بندی ہو جاتی ہے اور جماعت کے اندر کے لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ نے اس طرح اور ایسے کیا تو ہم آپ کا ساتھ دیں گے ورنہ نہیں دیں گے، جس طرح تمام سیاسی لوگ کرتے ہیں۔ عمران خان بھی ایسا ہی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو اب کیا ہوتا ہے۔ شاید کوئی راستہ نکل آئے اور اسی طرح کام میں لگے رہتے ہیں لیکن حالات بے حد خراب ہو جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں حکومت چھوڑ دیتا ہوں اور اسمبلی توڑ دیتا ہوں۔"

پھر مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ "کیا عمران خان کو آپ کے خوابوں کا پتہ ہوگا؟" اس پر میں کہتا ہوں کہ "اس وقت جیسے حالات چل رہے ہیں تو شاید تھوڑا بہت پتہ ہو لیکن جب حالات بے حد خراب ہو جاتے ہیں تو اس وقت عمران خان سوچتے ہیں کہ میں کیوں ناکام ہوا؟ اور میری ناکامی کی وجہ کیا ہے؟ پھر وہ میرے خوابوں پر غور کرتے ہیں اور اس وقت آرمی چیف کو بھی میرے خوابوں کا پتہ چل جاتا ہے۔"

جب عمران خان حکومت چھوڑ دیتے ہیں تو حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آرمی چیف کو مُلک کے حالات سنبھالے پڑتے ہیں۔ اس سے پہلے آرمی چیف کو بھی میرے خوابوں کا پتہ چل چکا ہوتا ہے اور خاتم النبیین محمد رسول اللہ ﷺ میرے خوابوں کی گواہی آرمی چیف کو دیتے ہیں۔ اس کے بعد آرمی چیف کو ایک نئے نظام کے تحت لیڈر کا انتخاب کرنا پڑتا ہے اور حکومت اس کے حوالے کر دی جاتی ہے۔ پھر شرک کو ختم کیا جاتا ہے اور مُلک ترقی کرتا ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post