Select Language

طاغوتی طاقتیں پاکستانی لیڈروں کے سیاسی جہاز تباہ کرنے والی ہیں

25/05/2017

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم!

میں اس خواب میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پہ ایک سبز رنگ کی تہہ ہوتی ہے اور اس کے پیچھے آسمان بھی اپنے نیلے رنگ میں نظر آ رہا ہوتاہے۔ اور اس میں مسافر بردار طیارے اُڑ رہے ہوتے ہیں۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک جہاز لینڈنگ کے لیے نیچے اُتر رہا ہوتا ہے، اس جہاز میں ایک لیڈر بھی ہوتا ہے، اچانک اس جہاز میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ گِر کر تباہ ہوجاتا ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک اور طیارہ بھی اُڑتا ہوا آتا ہے اور اس میں بھی آگ لگ جاتی ہے اور وہ بھی گِر کر تباہ ہوجاتا ہے۔ یہ سب دیکھ کر لوگ حیران و پریشان رہ جاتے ہیں۔ میں بھاگا بھاگا باہر سڑک پر آتا ہوں تو ہر طرف افرا تفری دیکھتا ہوں اور یہ بھی کہ لوگ خوف کے مارے اِدھر اُدھر بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ پھر میں دوبارہ اپنے گھر کی چھت پر چڑھ جاتا ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر سبز رنگت کم ہو کر بہت چھوٹی سی رہ گئی ہے اور اس میں نیلے دھبے ہیں اور اس پر نیلی اور سُفید تہہ ہے۔

میں کہتا ہوں کہ یہ اچانک آسمان کو کیا ہوگیا کہ یہ پورا بدل گیاہے؟ پھر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ طاغوتی طاقتیں ہیں جو پوری دنیا کو کنٹرول کر رہی ہیں جسکی نشان دہی آسمان کی تبدیل شُدہ رنگت کر رہی ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اب کوئی طیارہ نہیں اُڑ رہا ہوتا ہے۔ جسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ طاغوتی طاقتوں نے ان سبکو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ انکی مشینیں گھروں اورعمارتوں کو تباہ کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ پھر یہ مشینیں وہاں آنے لگتی ہیں جہاں میں ہوتا ہوں۔ اور پھر میں نیچے آتا ہوں اور وہاں پر بہت سے لوگ جمع ہوتے ہیں اور میں انکو یہ بتا تا ہوں کہ یہ مشینیں طاغوطی قوّتوں کی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ان سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ پھر میں کہتا ہوں کہ انکا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بھاری اسلحہ چاہئے۔

پھر میں اس بھاری اسلحے کی تلاش میں نکل پڑتا ہوں۔ پھر میں ایک ایسی جگہ دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہاں پر مجھے وہ بھاری اسلحہ مل سکتا ہے۔ جب میں اس جگہ پر جانے کی کوشش کرتا ہوں تو کچھ طاقتیں سبز مگر مچھ اور چھوٹے ڈائیناسار کی طرح کے خطرناک جانوروں کے ساتھ میرا راستہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس پر میں واپس پلٹتا ہوں تو اپنے ساتھیوں کو دیکھتا ہوں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ پہلے بھی ایسی طاقتوں سے مقابلہ کر چکے ہیں اس لیے آپ ان طاقتوں سے بھی لڑ لیں گے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ چلیں، تو میرے ساتھی تیار ہوجاتے ہیں۔ اور ہم سب ملکر ان طاقتوں کا مقابلہ کرنے لگتے ہیں۔

Next Post Previous Post