Select Language

عمران خان کا استعفی دینا

7/11/2019

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم کہتے ہیں کہ میں اس خواب میں اپنے گھر کی چھت پر ہوتا ہوں اور شام کا وقت ہوتا ہے آسمان پر جہاز اُڑ رہے ہوتے ہیں، اچانک میں دیکھتا ہوں کہ ایک بڑا جہاز پاکستان کی سرزمین سے گزر رہا ہوتا ہے اور اس کے نیچے ایک چھوٹا جہاز اُڑ رہا ہوتا ہے۔ پھر میں محسوس کرتا ہوں کہ جیسے کئی ہیکرز ہیں جو اس جہاز کے سسٹم کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جہاز کو بلاسٹ کر دیتے ہیں، جہاز میں ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور اس کے نیچے جو چھوٹا جہاز ہوتا ہے وہ اپنے اپ کو بچانے کی کوشیش کرتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ "یہ چھوٹا جہاز کیسے بچے گا؟" مگر وہ اپنے آپ کو بچا لیتا ہے اور بڑا جہاز جیسے ہی زمین پر گرتا ہے تو لوگ شور مچانا شروع کر دیتے ہیں کہ "یہ پاکستان کی سر زمین پر گرا ہے تو اس لیے اس کی ذمّہ داری عمران خان گورنمنٹ پر جاتی ہے کیونکہ یہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ہوا ہے۔" پھر میں دیکھتا ہوں کہ عمران خان ٹی وی پر آتے ہیں اور اس بات پر متّفق ہوتے ہیں اور کہتے ہیں "کیونکہ یہ دھماکہ میرے ہوتے ہوئے ہوا ہے تو اس لیے میں استعفی دے دیتا ہوں!" اور پھر عمران خان کے سپورٹرز اپ سیٹ ہو جاتے ہیں اور مُلک میں افراتفری کی حالت پیدا ہوجاتی ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post