Select Language

نظام شمسی میں حیران کن تبدیلی اور زمین پر اس خوفناک اثرات

[2004/2005]

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے یہ یاد نہیں ہے کہ میں نے یہ کسی کتاب میں پڑھا ہوتا ہے یا میں نے کسی سے سُنا ہوتا ہے کہ ایک عظیم انسان کا 1400 سال قبل انتقال ہوگیا ہے جنہوں نے پیشن گوئیاں کی ہیں کہ ایک بڑا ستارہ نظامِ شمسی میں شامل ہوگا۔ اور زمین سے اس طرح گزرے گا جیسے یہ سورج سے ٹکرا رہا ہو لیکن یہ اپنی سمت بدل دے گا اور جب یہ زمین سے گزرے گا تو اس کے اثرات کی وجہ سے زمین تاریک ہوجائے گی۔ لیکن اللہ زمین کو اپنے حکم کے مطابق واپس کردے گا اور اسے اپنے محور پر واپس لے آئے گا۔

پھر ناسا سے خبر آتی ہے کہ "ایک بڑا ستارہ آ رہا ہے جو سورج سے ٹکرا جائے گا اور نظامِ شمسی تباہ ہو جائے گا" لیکن میں کہتا ہوں کہ "نہیں یہ آپس میں نہیں ٹکرائے گا اور ان کا تصادم نہیں ہوگا بلکہ صرف زمین پر اثر پڑے گا۔" پھر وہ ستارہ اپنی سمت بدلتا ہے اور نظامِ شمسی سے باہر نکل جاتا ہے اور اس وقت دنیا تاریک ہوجاتی ہے۔ لیکن لوگ پرواہ نہیں کرتے کہ یہ دنیا تباہ ہوجائے گی اور سائنس دان بھی یہ کہتے ہیں کہ "اس دنیا کو اس وقت تک چلنے دیا جائے جب تک یہ چل رہی ہے" اور میں کہتا ہوں کہ "نہیں یہ اپنے محور میں باقی رہے گی اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔" تب میں سوتا ہوں اور خواب میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ " قاسم! آپ زمین کو اپنے محور پر واپس لائیں، میں آپ کی مدد کروں گا۔" تب میں حیرت سے اُٹھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ "جب سائنس دان یہ کام نہیں کرسکتے تو میں اسے کیسے ٹھیک کر سکتا ہوں جبکہ ان کے پاس تمام وسائل موجود ہیں! " تب میں باہر جاکر دیکھتا ہوں تو زمین سورج کے قریب ہوتی ہے۔ اور میں بھی چاند تلاش کرتا ہوں لیکن مجھے وہ نہیں مل پاتا۔ اور پھر جب میں خلاء میں کسی مشین پر جاتا ہوں تب میں دیکھتا ہوں کہ چاند، سورج اور زمین کے درمیان ہوتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہے کہ زمین تاریک ہوچکی ہوتی ہے۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ اگر چاند لوگوں کے درمیان نہ ہوتا تو وہ جل جاتے اور زمین بھی جل جاتی۔ پھر میں کہتا ہوں کہ "میں چاند اور زمین کو کیسے منتقل کرسکتا ہوں" اور میں زمین پر واپس آجاتا ہوں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہتے ہیں: "قاسم تم کچھ کرو" تو میں کہتا ہوں کہ "اللہ کی مرضی سے چاند اور زمین اپنے محور پر واپس چلے جائیں گے۔" پھر لوگ دیکھتے ہیں کہ یہ سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔ تب سبھی لوگ دیکھتے ہیں اور خوش ہوجاتے ہیں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post