Select Language

دجال کی طاقت اور اللہﷻ کی مدد

4/11/2015

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

میں اِس خواب میں ایک جگہ پہنچتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت بڑا ہال ہے جہاں دجال کچھ پلانٹ لگا کر اپنی طاقت میں اضافہ کررہا ہوتا ہے اور نئی طاقتیں بنا رہا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اُس پہ کام کر رہے ہوتے ہیں۔ دجال ایک جگہ پہ فساد مچا رہا ہوتا ہے اور لوگوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہوتا ہے۔ جو نہیں مانتے اُن کو مار رہا ہوتا ہے۔

دجال کو اِس بار میں بہت مختلف شکل میں دیکھتا ہوں۔ وہ بہت ہی خوفناک اور اونچا لمبا مضبوط جسامت میں ہوتا ہے اور کہتا ہے ’’بہت جلد جب میری طاقت میں اضافہ ہو جائے گا اور جب میں کچھ مزید طاقتیں حاصل کر لوں گا تو میں پوری دنیا میں اپنا خوف پیدا کردوں گا۔ سب لوگ میرے آگے یا تو جُھک جائیں گے یا پِھر میں اُن کو مار دوں گا۔" میں یہ سب دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہوں کہ "اگر دجال ظاہر ہو گیا تو میں دنیا کو کیسے امن سے بھروں گا اور کیسے سچا اسلام پِھر سے دنیا میں پھیلاؤں گا؟"

میں دعا کرتا ہوں ’’یا اللہ! کچھ کر اور دجال کو روک لے‘‘ تو اللہﷻ مجھے تلوار کی طرح کا ایک ہتھیاردیتا ہے۔ میں واپس اُسی جگہ جاتا ہوں جہاں دجال کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہوتا ہے۔ وہاں جا كر میں دجال کے لگائے ہوئے پلانٹس کو اللہ ﷻ کے دیئے ہوئے ہتھیار کی مدد سے توڑنا شروع کر دیتا ہوں۔ جب میں سارے پلانٹس توڑ دیتا ہوں تو دجال وہاں بھاگا بھاگا آتا ہے اور کہتا ہے۔ ’’قاسم! یہ تم نے اچھا نہیں کیا، میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا!‘‘ تو میں کہتا ہوں ’’تم فساد مچانے والوں میں سے ہو، تمھارے ساتھ یہی ہونا چاہے تھا‘‘ تو دجال کہتا ہے ’’تم کیا سمجھتے ہو کہ مجھے روک لوگے؟‘‘ تو میں اللہ ﷻ کے دیئے گئے ہتھیار سے دجال کو مارتا ہوں اور وہ بُری طرح زخمی ہوجاتا ہے مگر مرتا نہیں۔ تو میں اُس کو زمین کے بہت اندر تک دفن کر دیتا ہوں اور اُس کے اوپر لوہا پگھلا کر ڈال دیتا ہوں۔ پِھر میں اپنے آپ سے کہتا ہوں ’’دجال مرا تو نہیں مگر اُس کو یہاں سے نکلنے میں کافی سال لگ جائیں گے۔"

Next Post Previous Post