Select Language

ترکی ،سعودی عرب اور پاکستان کے خلاف کفار کی خوفناک شازش

22/01/2017

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اِس خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہر ملک کی الگ عمارت ہے اور جتنا بڑا ملک ہوتا ہے اتنی ہی بڑی اُس کی عمارت ہوتی ہے۔ امریکہ کی سب سے بڑی عمارت ہوتی ہے اور دوسرے نمبر پر روس کی عمارت ہوتی ہے لیکن مسلمان ملکوں کی عمارتوں کے بجائے سُفید رنگ کے مینار ہوتے ہیں۔ میں تین مینار دیکھتا ہوں، اِن میں سے دو مینار ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں جبکہ تیسرا مینار تھوڑا فاصلے پر ہوتا ہے۔ پہلا مینار باقی دو میناروں سے بڑا ہوتا ہے۔ پہلے مینار پر ترکی کا جھنڈا ہوتا ہے، دوسرے پر سعودی عرب کا اور تیسرے پر پاکستان کا جھنڈا ہوتا ہے۔ تیسرے مینار کے قریب چین اور بھارت کی عمارتیں بھی ہوتی ہیں۔ ہرعمارت اور مینار کی چھت پہ اُس کے ملک کا جھنڈا لگا ہوتا ہے۔

پِھر دیکھتا ہوں کہ کچھ کفّار ممالک کے لیڈر مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں اور آپس میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں کہ ’’ہم سب کی عالیشان عمارتیں ہیں اور ہر طرح کی آزادی ہے، جبکہ مسلمانوں کے مینار ہیں اور وہ ایک اللہ کو مانتے ہیں اور ہمارے خداؤں کو نہیں مانتے۔ یہ مینار دنیا کے حُسن اور امن کو تباہ کر رہے ہیں۔ اگر ہم مسلمانوں کے اِن تین بڑے میناروں کو ختم کر دیں تو پِھر دنیا میں صرف عمارتیں باقی رہ جائیں گی اور اسلام بھی ختم ہو جائے گا اور ساری دنیا ایک جیسی ہو جائے گی۔ اُس کے بعد مسلمان یا تو ہمارے خداؤں کو مانیں گے یا پِھر ہم اُنھیں قتل کر دیں گے اور پوری دنیا پہ ہماری حکمرانی ہو گی۔ ہم جو چاہیں گے کریں گے۔‘‘

کفّار کا یہ خوفناک منصوبہ جان کر میں حیران و پریشان ہو جاتا ہوں۔ پِھر دیکھتا ہوں کہ کفّار پہلے مینار (یعنی ترکی) کو بنیاد سے توڑ دیتے ہیں اور ترکی کے لوگوں اور حکومت کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اُن کے مینار کی بنیاد ٹوٹ گئی ہے۔ روس کی عمارت ترکی کے مینار کے بالکل قریب ہوتی ہے۔ جونہی ترکی کا مینار گرنے لگتا ہے تو روس کی عمارت اُس کو رسیوں سے سہارا دیتی ہے جس کے نتیجے میں ترکی کا مینار گرنے سے بچ جاتا ہے۔ اِس میں روس کا اپنا مفاد ہوتا ہے مگر ترکی کے لوگ اور حکومت اپنے مینار کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کرتے اور وہ کچھ کر بھی نہیں سکتے کیونکہ مینار بہت بڑا ہوتا ہے اور اُس کی بنیاد مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہوتی ہے۔ اب وہ صرف روس کی حفاظتی رسیوں کی وجہ سے گرنے سے رُکا ہوتا ہے۔ دوسرا مینار (یعنی سعودی عرب) ترکی کے مینار کے بالکل قریب ہوتا ہے۔ مجھے ایسے لگتا ہے کہ اگر ترکی کا مینار گرا تو وہ سعودی عرب کے مینار کے اوپر گرے گا اور اِسے بھی بہت زیادہ نقصان ہو گا۔ پِھر میں دیکھتا ہوں کہ کفّار ترکی کے مینار کے ساتھ باندھی گئی روس کی حفاظتی رسیوں کو توڑنا شروع کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی دوسرے مینار (یعنی سعودی عرب) کی طرف بھی بڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر میں کہتا ہوں کہ ’’کفّار کس حد تک اپنے منصوبے پر کام کر چکے ہیں اور ہم مسلمان ابھی تک گہری نیند سو رہے ہیں اور اپنے میناروں اور اسلام کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔ اگر پہلا مینار گر گیا تو دوسرا مینار بھی نہیں بچے گا۔ اور پِھر تیسرا مینار اکیلا رہ جائے گا اور وہ کفّار کی اِن سینکڑوں عمارتوں اور اُن کے لیڈروں کا اکیلے کیسے مقابلہ کرے گا۔‘‘

مزید پڑھیے: طاغوتی طاقتوں کا طیب اردگان کو راستے سےہٹانے کا منصوبہ

Next Post Previous Post