Select Language

محمد قاسم کے خوابوں سے انکار اور مسلمانوں میں خانہ جنگی

2015ستمبر

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محمد قاسم بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس خواب میں دیکھا کہ اللہ پاک مجھے بتاتے ہیں کہ ”جب تک مسلمان آپ کے خوابوں پر یقین نہیں کرتے میں مسلمانوں کی حالت نہیں بدلوں گا اور وہ اسی حالت میں رہیں گے اور میں انہیں ہر طرف سے مسلسل دباؤں گا جب تک وہ آپ کے خوابوں کو سچ نہیں سمجھتے اور سب کچھ ٹھیک اسی طرح ہوگا جس طرح میں نے آپ کو آپکے خوابوں میں دکھایا ہے۔"

[22-09-2015]

اس خواب میں اللہ نے مجھ سے پوچھا کہ "قاسم! کیا مسلمانوں نے آپ پر یقین کیا؟" میں اللہ پاک سے کہتا ہوں کہ "سوائے چند لوگوں کے علاوہ کسی نے مجھ پر یقین نہیں کیا۔ پھر اللہ ﷻ فرماتا ہے کہ "قاسم! اگر وہ آپ پر یقین نہیں کرتے تو میں انہیں بُری طرح سے ہلاؤں گا اور میں ان کو ایک دوسرے سے لڑنے پر مجبور کروں گا اور جب تک کہ وہ آپ پر یقین نہیں کریں گے وہ ایک دوسرے سے لڑتے رہیں گے۔"

پھر میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان ایک دوسرے کو مارنے لگتے ہیں اور لڑائی بہت شدید ہوجاتی ہے اور خونریزی بہت زیادہ ہوتی ہے اور باقی مسلمان خوفزدہ ہوجاتے ہیں جیسے انہیں معلوم ہی نہیں ہو کہ ہوا کیا ہے اور ان کا کیا ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف یہ چاہتے ہوں کہ لوگ لڑائی بند کردیں۔ پھر جن لوگوں نے میرے خوابوں کو مسترد کیا ہوتا ہے وہ بھی ان پر یقین کرنا شروع کردیتے ہیں یہاں تک کہ وہ بھی جن کے بہت سارے پیروکار ہوتے ہیں وہ بھی میرے خوابوں پر یقین کرنا شروع کردیتے ہیں، اسی طرح وہ لوگ بھی جنہوں نے دوسروں کو میرے خوابوں پر یقین کرنے سے روکا ہوتا ہے۔ تب وہ دوسروں کو میرے خوابوں کے بارے میں بتاتے ہیں اور یہ بات پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Next Post Previous Post